Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ثانیہ مرزا کو مبارکباد ‘ لیکن میرے ایوارڈ کا کیا ہوا ؟ : سائنہ نیہوال

ثانیہ مرزا کو مبارکباد ‘ لیکن میرے ایوارڈ کا کیا ہوا ؟ : سائنہ نیہوال

حیدرآباد 25 جولائی ( پی ٹی آئی ) بیڈمینٹن اسٹار سائنہ نیہوال نے ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کو تلنگانہ ریاست کی برانڈ ایمبسڈر بنائے جانے کا خیر مقدم کیا ہے تاہم انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سابقہ آندھرا پردیش حکومت نے اولمپک میڈل جیتنے پر انہیں نقد انعام دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا ہے ۔ سائنہ نے آج ٹوئیٹ کیا کہ انہیں خوشی ہے کہ ثانیہ مرزا تلنگانہ کی برانڈ ایمبسڈر بنائی گئی ہیں۔ خود انہیں بھی ( سائنہ کو ) تلنگانہ سے تعلق رکھنے پر فخر ہے لیکن انہیں اس بات پر تکلیف اور افسوس ہے کہ انہیں اب تک سابقہ ریاست آندھرا پردیش سے نقد انعام حاصل نہیں ہوا ہے جس کا اولمپک برانز میڈل جیتنے پر وعدہ کیا گیا تھا ۔ اس وقت کی آندھرا پردیش حکومت نے چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کی قیادت میں سائنہ نیہوال کو لندن اولمپکس میں برانز میڈل جیتنے پر 50 لاکھ روپئے انعام کا اعلان کیا تھا لیکن یہ ابھی تک ادا نہیں کیا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT