Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ثانیہ مرزا کو چیف منسٹر کی مبارکباد

ثانیہ مرزا کو چیف منسٹر کی مبارکباد

حیدرآباد۔6اپریل ( این ایس ایس ) ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو میامی ویمنس مکسڈ ڈبلز چمپئن شپ میں کامیابی پر تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مبارکباد دی ہے ۔ چیف منسٹر نے اپنے ایک بیان میں ثانیہ کی اس مقابلہ میں سوئیس اسٹار مارٹینا ہنگس کی ساجھیداری میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ۔ ثانیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کے سی آر نے توقع ظاہر کی کہ حیدرآبادی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا مستقبل میں بھی ایسے مزید بین الاقوامی بیچوں میں کامیابی کے ذریعہ ملک اور بالخصوص ریاست تلنگانہ کے لئے فخر کا موقع فراہم کرئیں گی۔ ثانیہ مرزا نے اس سال آسٹریلین اوپن ڈبلس میں کامیابی کے بعد منعقدہ مختلف کھیلوں میں اپنی فتح کا سلسلہ جاری رکھا ہے جس پر چیف منسٹر نے خوشی کا اظہار کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT