Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ثانیہ مرزا کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی مبارکباد

ثانیہ مرزا کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی مبارکباد

حیدرآباد 29 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ پیش کئے جانے پر مبارکباد دی ہے ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف منسٹر نے ثانیہ مرزا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی انہیں اسی طرح کے کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز دئے جائیں گے ۔ ثانیہ مرزا نے آج راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب میں صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کے ہاتھوں یہ ایوارڈ حاصل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT