Thursday , January 17 2019

ثانیہ نے کسی بھی طرح کی ٹیکس چوری سے کیا انکار

حیدرآباد، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سرویس ٹیکس مبینہ طور پر ادا نہ کرنے کے معاملے میں کسی بھی طرح کی دھوکہ دہی سے انکار کیا ہے ۔محکمہ سرویس ٹیکس نے مبینہ ٹیکس چوری معاملے میں ثانیہ کو 16 فبروری کو محکمہ کے سامنے پیش  ہونے اور جواب دینے کو کہا تھا۔ 6  فبروری کو جاری کردہ سمن کو لے کر ثانیہ کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اُن کی طرف سے سرویس ٹیکس حکام کے سامنے پیش ہوئے۔ ثانیہ اس وقت بیرون ملک ہیں۔ ثانیہ کے سی اے نے سرویس ٹیکس حکام کے سامنے کچھ دستاویزات جمع کرائے اور کہا کہ تلنگانہ حکومت سے انہیں جو ایک کروڑ روپے ملے ہیں، وہ بطور مشق حوصلہ افزائی کیلئے رقم تھی۔ یہ رقم ریاست کا برانڈ ایمبسڈر بننے کے عوض نہیں تھی۔

TOPPOPULARRECENT