Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ کو مکسڈ ڈبلز میڈل کی توقع

ثانیہ کو مکسڈ ڈبلز میڈل کی توقع

ریوڈی جنیر ۔ /6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریو اولمپکس میں ویمنس ڈبلز کے پہلے راؤنڈ کے مقابلہ میں اپنی ناتجربہ کار ساجھیداری پراتھنا تھمبورے کے ساتھ چینی جوڑی کے ہاتھوں شکست کے باوجود اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ مکسڈ ڈبلز میں ہندوستان کو میڈل حاصل ہوگا ۔ ثانیہ نے اس کھیل کے اختتام کے بعد کہا کہ ’’اس بات سے قطع نظر کہ میرا کھیل خواہ کیسا بھی رہے ، ہندوستان ہمیشہ ہی میرے لئے گولڈ میڈل کی توقع کیا کرتا ہے ۔ ہم نے بھرپور کوشش کی تھی ۔ لیکن اسپورٹس میں کسی بات کی یقینی ضمانت نہیں رہتی ۔ ہم صرف ممکنہ حد تک بہتر کھیلتے ہوئے اچھی توقع کرسکتی ہیں ‘‘ ۔ ثانیہ اور پراتھنا تھمبورے کی جوڑی کو دو گھنٹے 44 منٹ کھیل میں چین کی شوائی پنگ ۔ شوائی ژہانگ کے ہاتھوں 7-5 ، 5-7 ، 7-6 (8-6) سے شکست ہوگئی تھی ۔ منس ڈبلز اور ویمنس ڈبلز مقابلوں میں شکست کے بعدہندوستان کیلئے اب صرف مکسڈ ڈبل مقابلہ ہی باقی رہ گیا ہے ۔ ثانیہ مرزا نے ہندوستان کے منس اور ویمنس ٹینس کھلاڑیوں پر تنقیدوں کو مسترد کردیا اور کہا کہ ان (پراتھنا) کا عالمی رینک 190 ہے اور ان کا مقابلہ دنیا کی 50 سرکردہ کھلاڑیوں میں شامل جوڑی سے ہوا تھا ۔ قبل ازیں منس ڈبلز مقابلہ میں ہندوستانی جوڑی لینڈر پیز اور روہن بوپنا کو پولینڈ کی جوڑی کے ہاتھوں ایک سخت مقابلہ میں شکست ہوگئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT