Wednesday , June 20 2018
Home / Top Stories / ثانیہ کیساتھ میرے کوئی اختلافات نہیں :شعیب ملک

ثانیہ کیساتھ میرے کوئی اختلافات نہیں :شعیب ملک

دبئی۔18 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ ٹینس اسٹار اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ انکے تعلقات خوشگوار ہیں لیکن میڈیا ہمارے شادی ختم کرانے کی خبروں کو کبھی ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ اداکارہ حمیمہ ملک میری اچھی دوست ہیں اس کے علاوہ کوئی اور بات نہیں ہے۔ انہوں نے دبئی سے انٹر ویومیںکہا کہ گذشتہ چند

دبئی۔18 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ ٹینس اسٹار اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ انکے تعلقات خوشگوار ہیں لیکن میڈیا ہمارے شادی ختم کرانے کی خبروں کو کبھی ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ اداکارہ حمیمہ ملک میری اچھی دوست ہیں اس کے علاوہ کوئی اور بات نہیں ہے۔ انہوں نے دبئی سے انٹر ویومیںکہا کہ گذشتہ چند دنوں سے میں اور ثانیہ ساتھ ہیں اور ہمارے درمیان اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات میں چھپنے والے انٹرویو سے یہ تاثر لیا جارہا ہے کہ میں پاکستان کے لئے نہیں کھیلنا چاہتا۔ مجھے آج جو مقام ملا ہے وہ پاکستان کی وجہ سے ہے اور پاکستان کے لئے کھیلنا میری اولین تر جیح ہے۔ ورلڈ کپ میں ضرورت پڑی تو ضرور کھیلوں گا لیکن میرے انٹرویو پر بعض نام نہاد مبصرین غلط رائے قائم کررہے ہیں۔واضح رہے کہ میڈیا میں کچھ عرصے سے شعیب ملک اور ثانیہ کے درمیان کشیدگی کی خبریں دی جارہی ہیں۔ ہندوستان کے ایک معروف روزنامہ نے تازہ اشاعت میں کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹر اور ثانیہ کی شادی شدیدخطرات کی زد میں ہے۔چند روز قبل شعیب ملک کراچی میں حمیمہ ملک اور ان کی خاندان کے ساتھ دیکھے گئے۔ اخبار کے مطابق گذشتہ عید بھی ثانیہ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ حیدرآباد جبکہ شعیب نے سیالکوٹ میں منائی۔ چند ماہ قبل ثانیہ نے اعتراف کیا تھا کہ ان کی ازدواجی زندگی آسان نہیں لیکن ان کے اور شعیب کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔دونوں پیشہ وار کھلاڑی ہیں اس لئے اپنے اپنے کھیل میں مصروف ہونے کی وجہ سے وقفہ ضرور آتا ہے۔لیکن فون پر مسلسل رابطہ رہتا ہے اور ہم ایسی باتوں پر تبصرہ کرنے بھی پسند نہیں کرتے۔

TOPPOPULARRECENT