Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ کے ساتھ جوڑی کا کامیابیوں پر انحصار : ہنگس

ثانیہ کے ساتھ جوڑی کا کامیابیوں پر انحصار : ہنگس

بنگلورو 7 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق عالمی نمبر ایک مارٹینا ہنگس نے کہا کہ ہندوستان کی ٹاپ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ ان کی پارٹنر شپ کے مستقبل کا میدان میں حاصل ہونے نتائج پر انحصار ہے ۔ ثانیہ مرزا نے گذشتہ دنوں تائیپی کی ہسیہ کے ساتھ اپنی جوڑی کو ختم کرتے ہوئے ہنگس کے ساتھ جوڑی بنانے کا اعلان کیا تھا ۔ ثانیہ نے ہسیہ کے ساتھ جاریہ

بنگلورو 7 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق عالمی نمبر ایک مارٹینا ہنگس نے کہا کہ ہندوستان کی ٹاپ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ ان کی پارٹنر شپ کے مستقبل کا میدان میں حاصل ہونے نتائج پر انحصار ہے ۔ ثانیہ مرزا نے گذشتہ دنوں تائیپی کی ہسیہ کے ساتھ اپنی جوڑی کو ختم کرتے ہوئے ہنگس کے ساتھ جوڑی بنانے کا اعلان کیا تھا ۔ ثانیہ نے ہسیہ کے ساتھ جاریہ سیزن میں چار ٹورنمنٹس میں حصہ لیا تھا ۔ ہنگس نے کہا کہ چونکہ وہ دونوں مختلف انداز کی ٹینس کھیلتی ہیں اس سے انہیں مدد مل سکتی ہے ۔ ہنگس نے کہا کہ ثانیہ اور وہ ایک جوڑی کی شکل میں مسابقتی ثابت ہوکستے ہیں کیونکہ دونوں کا کھیلنے کا انداز یکسر مختلف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فورہینڈ میں ثانیہ مرزا بہترین ہیں اور وہ اپنے طور پر بیک ہینڈ اچھا کھیلتی ہیں۔ وہ آئندہ دو ماہ کے دوران ثانیہ کے ساتھ اچھی ٹینس کھیلنے کی منتظر ہیں لیکن ان کے ساتھ مزید ٹورنمنٹس کھیلنے کے فیصلے کا انحصار اس بار ہے کہ وہ دونوں کس طرح کے نتائج حاصل کرپاتی ہیں۔ ہنگس نے ہندوستان کے لئینڈر پئیس کے ساتھ حال ہی میں آسٹریلین اوپن کا مکسڈ ڈبلز خطاب جیتا تھا ۔ پئیس کے تعلق سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں میں اچھی سمجھ بوجھ ہے اور وہ ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اسی لئے وہ دونوں آسٹریلین اوپن کا گرانڈ سلام خطاب جیت سکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ میں پئیس کے ساتھ دو سیزن کھیل چکی تھیں جس سے انہیں آسٹریلین اوپن میں کھیلنے میں مدد ملی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT