Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ ۔ مارٹینا نے کامیابی کے ساتھ نئے سال کا آغازکیا

ثانیہ ۔ مارٹینا نے کامیابی کے ساتھ نئے سال کا آغازکیا

برسبین۔9جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے 2015 می حاصل اپنی کامیابیوں کا سلسلہ نئے سال میں بھی جاری رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے برسبین ٹروفی جیت ی ۔ اس جوڑی کی یہ لگاتار چھٹویں کامیابی تھی ۔ ٹاپ سیڈس ثانیہ اور مارٹینا نے اینجلک کربر اور آندرییا پٹکووچ کو محض 69منٹ میں 6-1 ‘ 7-5 سے شکست  دی ۔ ہندوستانی ثانیہ اور سوئس مارٹینا پر مشتمل عالمی نمبر ایک جوڑی نے مشترکہ طور پر 26ویں میچ میں کامیابی حاصل کی جس میں چھ خطابی مقابلے یو ایس اوپن ‘ گورنگ ژھو ‘ ووہان ‘ بیجنگ ‘ ڈبلیو ٹی اے فائنلس  اور موجودہ برسبین شامل ہیں ۔ اطالوی جوڑی سارا یرانی اور رابرٹاونسی کو 2012میں مسلسل 25کامیابیاں حاصل ہوئی تھیں لیکن ثانیہ اور مارٹینا نے کامیابیوں کی عداد کے اعتبار سے اس جوڑی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT