Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ ۔ مارٹینا کی جیت کا سلسلہ جاری

ثانیہ ۔ مارٹینا کی جیت کا سلسلہ جاری

Martina Hingis, right, of Switzerland and Sania Mirza of India react during their semifinal match against Julia Goerges of Germany and Karolina Pliskova of the Czech Republic at the Australian Open tennis championships in Melbourne, Australia, Wednesday, Jan. 27, 2016.(AP Photo/Rick Rycroft)

دوحہ ، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور اُن کی سوئس پارٹنر مارٹینا ہنگس کو کچھ دیر کیلئے پریشان کن صورتحال کا سامنا ہوا، جس کے بعد وہ چینی جوڑی یی۔ فان ژو اور سائسائی ژینگ کے مقابل ڈبلیو ٹی اے قطر اوپن میں آج یہاں تین سٹ کے میچ میں کامیاب ہوگئیں، جس پر اُن کے ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ 41 میچز تک پہنچ گیا۔ ٹاپ سیڈ ہند۔ سوئس جوڑی نے ایک گھنٹہ اور 24 منٹ کی جدوجہد میں بنا سیڈ والی چینی حریفوں کے مقابل 6-4، 4-6، 10-4 سے کامیابی پر کوارٹرفائنلس میں رسائی حاصل کی۔ انھیں 2,818,000 امریکی ڈالر کی انعامی رقم والے اس ہارڈ کورٹ ٹورنمنٹ کے فرسٹ راؤنڈ میں بائی ملا تھا۔ ثانیہ اور ہنگس نے مل کر رواں سال چار خطابات جیتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT