Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ ۔ مارٹینا یو ایس اوپن سیمی فائنلس میں داخل

ثانیہ ۔ مارٹینا یو ایس اوپن سیمی فائنلس میں داخل

نیویارک ، 9 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام)  ہندوستان کی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا اپنے متواتر دوسرے گرانڈ سلام ٹائیٹل کی راہ پر گامزن ہیں جیسا کہ وہ سوئس پارٹنر مارٹینا ہنگس کے ساتھ یہاں یو ایس اوپن کے سیمی فائنلس تک پہونچ چکی ہیں۔ ومبلڈن چمپئنس اور ٹاپ سیڈ ثانیہ اور ہنگس کی جوڑی نے تائیپی کی لڑکیوں یونگ ۔ جان چان اور ہاؤ ۔ چینگ چان کے چیلنج کو سیزن کے آخری گرانڈ سلام ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنلس میں 7-6(5)، 6-1 سے ناکام بنایا ۔ 85 منٹ کے مقابلے میں ثانیہ اور ہنگس نے تمام 4 بریک پوائنٹس کا فائدہ اُٹھایا اور اپنی نویں سیڈ کے حامل حریفوں کے خلاف اپنی سرویس صرف دو مرتبہ ہاری ۔ انھیں اگلے مقابلے میں گیارہویں سیڈ جوڑی اٹلی کے سارا ایرانی اور فلاویا پنیٹا سے کھیلنا ہے ۔ جونیر گرلز سنگلس میں ہندوستان کی کرمن کور تھانڈی تیسرے راؤنڈ میں پہونچ گئی جس کیلئے انھوں نے ای لیوا شووا کو 6-2، 4-6، 6-3 سے ہرایا ۔ مینس ڈبلز کوارٹر فائنلس میں روہن بوپنا اور فلورین مرگیا کو ڈومینک انگلوت اور رابرٹ لینڈسٹیٹ کا مقابلہ درپیش ہے ۔ بوپنا مکسڈ ڈبلز ایونٹ کی دوڑ میں بھی برقرار ہیں جہاں وہ اپنی پارٹنر یونگ ۔ جان چان کے ساتھ ملکر سیمی فائنلس میں لینڈر پیس اور مارٹینا ہنگس سے مقابلہ کریں گے ۔

 

یوتھ گیمس میں ہندوستان کو مزید دو برونز میڈل
آپیا ( ساموا) ، 9 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانیوں نے پانچویں کامن ویلتھ یوتھ گیمس کے آج یہاں تیسرے روز کے مقابلوں میں اپنی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھا اور ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹس میں دو برونز جیتے ، جو اُن کیلئے گزشتہ دنوں کے مقابلے میں نسبتاً معمولی کامیابی کا دن رہا ۔ ابھیتا میری مینول اور انامیکا داس نے فی کس گرلز 800m ریس اور شاٹ پٹ ایونٹ میں ترتیب وار برونز حاصل کیا۔ اتھلیٹکس مقابلوں کا یہ تیسرا و آخری روز رہا ۔ آج کے دو برونز کے ساتھ ہندوستان کے تمغوں کی تعداد 10 ہوگئی جن میں چار گولڈ ، دو سلور ، چار بروزنز شامل ہیں۔ ہندوستان اب بحرالکاہل کے اس جزیرے ملک میں جاری گیمس میں تمغوں کی تعداد کے اعتبار سے ساتویں مقام پر آگیا ہے ۔ ٹریک اینڈ فیلڈ اتھلیٹس سے ہندوستان کو دو گولڈ ، ایک سلور اور تین برونز ملے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT