Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ ۔ ہنگس‘ فیملی سرکل کپ کے سیمی فائنل میں داخل

ثانیہ ۔ ہنگس‘ فیملی سرکل کپ کے سیمی فائنل میں داخل

چارلسٹن۔11اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور سوئزرلینڈ کی مارٹیناہنگس نے ڈبلیو ٹی اے کے فیملی سرکل کپ کے ایک مقابلہ میں دفاعی چمپئن میڈینا گریگوئیس اور یاراسلووا کو شکست دے کر نہ صرف سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی بلکہ روڈ ٹوسنگاپور میںرینکنگ کے اعتبار سے اپنی ٹیم کو پہلے مقام پر پہنچا دیا ۔ عالمی نمبر ایک ھند ۔ سوئیس

چارلسٹن۔11اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور سوئزرلینڈ کی مارٹیناہنگس نے ڈبلیو ٹی اے کے فیملی سرکل کپ کے ایک مقابلہ میں دفاعی چمپئن میڈینا گریگوئیس اور یاراسلووا کو شکست دے کر نہ صرف سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی بلکہ روڈ ٹوسنگاپور میںرینکنگ کے اعتبار سے اپنی ٹیم کو پہلے مقام پر پہنچا دیا ۔ عالمی نمبر ایک ھند ۔ سوئیس جوڑی نے جو حال ہی میں اپنی رفاقت کے آغاز کے بعد مسلسل کامیابیوں کا سفر طئے کررہی ہے ‘ آج ایک گھنٹہ 41منٹ کے اس دلچسپ لیکن سخت محنت سے تھکا دینے والے مقابلہ میں 13-11‘ 4-6‘ 7-5 سے اسپین و قازقستان کی جوڑی پر کامیابی حاصل کی ۔ اس جوڑی کو فائنل میں کامیابی کی صورت میں ثانیہ مرزا عالمی ٹینس میں پہلا مقام حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن جائیں گی ۔ ثانیہ نے آج کی کامیابی پر کہا کہ ’’ آج کی رات شائقین کی بھرپور تائید سے ہمیں بہت خوش ہوئی ہے ‘ جہاں کہیں بھی جاتے ہیںہمیں شائقین سے بھرپور تائید حاصل ہوئی ہے لیکن بالخصوص وہ ( شائقین) ڈبلز مقابلے زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ ہنگس نے حریف کھلاڑیوں کی ستائش کی اور کہا کہ ’’ انہوں نے واقعی بہت خود کھیلا ہے ‘‘ ۔ روڈ ٹوسنگاپور ڈبلز رینکنگ ٹیبل پیر کو جاری ہوگا جس میں ثانیہ اور ہنگس سرفہرست رہیں گی

TOPPOPULARRECENT