Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ ۔ ہنگس جوڑی کو پہلی شکست

ثانیہ ۔ ہنگس جوڑی کو پہلی شکست

اسٹٹگارٹ ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک کی حیثیت سے اپنا پہلا میچ کھیلتے ہوئے ہندوستان کی ثانیہ مرزا پورش ٹینس گرانڈ پری ایونٹ سے اپنی پارٹنر مارٹینا ہنگس کے ساتھ خارج ہوگئیں، جو پیٹھ کی انجری کے سبب اپنے بہترین ردھم میں نظر نہیں آئیں۔ 731,000 امریکی ڈالر والے ایونٹ کے فرسٹ راؤنڈ میں ٹاپ سیڈ ہند۔ سوئس جوڑی کو کروشیا کی پٹرا ما

اسٹٹگارٹ ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک کی حیثیت سے اپنا پہلا میچ کھیلتے ہوئے ہندوستان کی ثانیہ مرزا پورش ٹینس گرانڈ پری ایونٹ سے اپنی پارٹنر مارٹینا ہنگس کے ساتھ خارج ہوگئیں، جو پیٹھ کی انجری کے سبب اپنے بہترین ردھم میں نظر نہیں آئیں۔ 731,000 امریکی ڈالر والے ایونٹ کے فرسٹ راؤنڈ میں ٹاپ سیڈ ہند۔ سوئس جوڑی کو کروشیا کی پٹرا مارٹیچ اور لیچ ٹنسٹین کی اسٹیفانی ووت کے مقابل 3-6، 3-6 سے شکست ہوگئی۔ یہ ثانیہ اور مارٹینا کیلئے جوڑی بنانے کے بعد سے پہلی ناکامی ہوئی۔ لگاتار 14 کامیابیوں کے تواتر میں دونوں نے انڈین ویلز، میامی اور چارلسٹن میں یکے بعد دیگر خطابات جیتے تھے۔ ثانیہ جوڑی نے دوسرا سٹ نسبتاً بہتر کھیلا مگر آخرکار ناکامی ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT