Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ ۔ ہنگس نے بی این پی پریباس اوپن ٹرافی جیت لی

ثانیہ ۔ ہنگس نے بی این پی پریباس اوپن ٹرافی جیت لی

انڈین ویلس (امریکہ)۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور افسانوی سوئس کھلاڑی مارٹینا ہنگس نے ایک چھوٹی سے کامیابی کے ساتھ اپنی ساجھیداری کا آغاز کیا۔ انہوں نے بی این پی پریباس اوپن کے قطعی مقابلہ میں ایکاٹرینا ماکارووا اور ایلینا وینینا کو 6-4، 6-3 سے شکست دے دی۔ ٹاپ سیڈس ثانیہ اور ہنگس جو حال ہی میں ایک دوسرے کے

انڈین ویلس (امریکہ)۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور افسانوی سوئس کھلاڑی مارٹینا ہنگس نے ایک چھوٹی سے کامیابی کے ساتھ اپنی ساجھیداری کا آغاز کیا۔ انہوں نے بی این پی پریباس اوپن کے قطعی مقابلہ میں ایکاٹرینا ماکارووا اور ایلینا وینینا کو 6-4، 6-3 سے شکست دے دی۔ ٹاپ سیڈس ثانیہ اور ہنگس جو حال ہی میں ایک دوسرے کے ساتھ شامل ہوئی ہیں، ایک اچھی شروعات کی اور انہوں نے ٹائٹل تک رسائی کے لئے جاری اپنے سفر میں ایک سیٹ کو بھی ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ ثانیہ اور ہنگس اگرچہ دوسرے سیٹ میں 2-4 سے یپچھے تھے لیکن ٹائٹل پرقبضہ کیلئے تمام چار کھیلوں میں کامیابی حاصل کی۔ اس کامیابی کے نتیجہ میں ثانیہ مرزا، عالمی ٹینس اسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) میں تیسرے مقام پر پہونچ گئی ہیں۔ ثانیہ کے کریر کا یہ 24 واں اور رواں سیزن کا دوسرا ٹائٹل تھا۔ ثانیہ نے اپنی کامیابی کے بعد کہا کہ ’’کاغذ پر بظاہر ہمیں بہترین ٹیم قرار دیا جارہا تھا لیکن جب آپ کورٹ پر پہونچتے ہیں تو یہی بات بہ آسانی برقرار نہیں رہتی‘‘۔

TOPPOPULARRECENT