Tuesday , June 19 2018
Home / عرب دنیا / ثقافتی روابط کو فروغ دینے پر ہند ۔ مصر تبادلہ ٔ خیال

ثقافتی روابط کو فروغ دینے پر ہند ۔ مصر تبادلہ ٔ خیال

قاہرہ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور مصر میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینے کیلئے اگلے مرحلے کی عظیم الشان ثقافتی تقریب کے انعقاد کی تیاری شروع کردی ہیں جس کا نام ’’دریائے نیل کے کنارے ہندوستان‘‘ رکھا گیا ہے۔ ہندوستان کے سفیر برائے مصر نودیپ سوری نے مصر کے وزیر ثقافت سے ملاقات کرکے دونوں قدیم تہذیبوں کے درم

قاہرہ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور مصر میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینے کیلئے اگلے مرحلے کی عظیم الشان ثقافتی تقریب کے انعقاد کی تیاری شروع کردی ہیں جس کا نام ’’دریائے نیل کے کنارے ہندوستان‘‘ رکھا گیا ہے۔ ہندوستان کے سفیر برائے مصر نودیپ سوری نے مصر کے وزیر ثقافت سے ملاقات کرکے دونوں قدیم تہذیبوں کے درمیان ثقافتی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے ہندوستانی کتابوں کے عربی ترجموں کی اشاعت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر ثقافت جابر السفور نے کہا کہ مصر کو ہندوستانی کتابوں کے ترجمے عربی زبان میں شائع کرنے پر زور دینا چاہئے۔ ہندوستان کے سفیر نے ’’دریائے نیل کے کنارے ہندوستان‘‘ ثقافتی میلے کی تیاریوں کے پروگرام کو بھی قطعیت دی جو آئندہ سال اپریل میں منعقد کیا جائے گا۔ ہندوستان کے سفیر نے کہا کہ مصر کے وزیر ثقافت اس میلے کی تائید میں انتہائی پرجوش ہیں۔

TOPPOPULARRECENT