Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثقلین مشتاق کا وارن کی محبوبہ سے مصافحہ کرنے سے انکار

ثقلین مشتاق کا وارن کی محبوبہ سے مصافحہ کرنے سے انکار

لاس اینجلس ، 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ آل اسٹارز سیریز کے موقع پر شین وارن نے اپنی گرل فرینڈ گلوکارہ لزہرلے کو اپنے پرانے ساتھی اور حریف کھلاڑیوں سے ملانے کیلئے لائے تو ثقلین مشتاق نے دیگر کھلاڑیوں کی پیروی کرنے کی بجائے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔ تاہم دیگر کھلاڑیوں نے خاتون کے ساتھ مصافحہ کیا۔ وارن واریئرز اور سچن بلاسٹرز کے میچ کے دوران وارن اپنی دوست کو کھلاڑیوں سے تعارف کرانے لائے تو ثقلین نے اپنی نشست سے اُٹھ کر لزہرلے سے ہاتھ ملانے کی بجائے اپنی جگہ پر بیٹھ کر سر ہلانے میں ہی عافیت سمجھی جبکہ دیگر بیشتر کھلاڑیوں نے اٹھ کر ہاتھ ملایا اور مائیکل نے تو گلے لگا کر بوسہ بھی لے لیا ۔

TOPPOPULARRECENT