Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثنا میر کو قیادت سے برطرف کرنے کا امکان

ثنا میر کو قیادت سے برطرف کرنے کا امکان

 

لندن ۔ 18جولائی (سیاست ڈاٹ کام )انگلینڈ میں رواں ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد ویمنز کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے اور کپتان ثنا میر بدترین کارکردگی کے سبب قیادت اور ٹیم میں اپنی جگہ سے محروم ہو سکتی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق ثنا میر صحیح طریقے سے قیادت کرنے میں ناکام رہیں۔ ان کی اپنی کارکردگی بھی قابل اطمینان نہیں اور بورڈمستقبل میں ٹیم میں ان کے کردار کے حوالے سے آئندہ ہفتے تک کوئی اہم فیصلہ کر سکتا ہے۔ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی مہم ہفتے کو سری لنکا کے خلاف 15رنز سے شکست کے ساتھ ختم ہوئی جہاں ٹیم گروپ مرحلے میں کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور یہ مسلسل ساتویں شکست تھی۔آخری میچ میں شکست کے ساتھ ہی ٹیم ایونٹ کی وہ واحد ٹیم رہی جسے تمام میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور اس مایوس کن کارکردگی کے بعد ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر بسمہ معروف ممکنہ طور پر قیادت کیلئے بورڈ کا اگلا انتخاب ہو سکتی ہیں۔معتبر ذرائع کے مطابق ثنا میر قیادت اور ٹیم میں جگہ دونوں سے محروم ہو سکتی ہیں۔ ٹیم کی قیادت کی ذمے داریاں بسمہ معروف کو سونپ دی جائیں گی جنہوں نے گزشتہ عرصے کے دوران خود کو بہترین کھلاڑی کے طور پر منوایا ہے۔ثنا میر کے بعد 25 سالہ بسمہ معروف ٹیم کی سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں لیکن انگلینڈ کے خلاف میچ میں ہاتھ کے زخم کے سبب وہ ایونٹ سے باہر ہو گئی تھیں۔ تمام شعبوں میں ناقصکارکردگی کے بعد ممکنہ طور پر کوچ صبیح اظہر بھی کوچنگ کا عہدہ برقرار نہیں رکھ پائیں گے اور ان کی جگہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز میں سے کسی ایک کو کوچ کے بنایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT