Wednesday , November 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / جئے دیو انادکٹ سب سے مہنگے ہندوستانی کھلاڑی

جئے دیو انادکٹ سب سے مہنگے ہندوستانی کھلاڑی

گمبھیر کو راجستھان اور گیل کا پنجاب کا سہارا ، نیپال کے سندیپ لمچہا کو بھی جگہ ملی

بنگلورو۔28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل 11 ایڈیشن کے دوسرے اور آخری دن بھی کھلاڑیوں پر روپیوں کی فرنچائزیز کے ذریعہ برسات کی گئی جہاں ہندوستان کے تیز بولر جئے دیو انادکٹ پر راجستھان نے 11.5 کروڑاور آسٹریلیا کے انڈریوٹے پر کنگس الیون پنجاب نے 7.2 کروڑ روپئے کی بولی لگائی۔ اس سے قبل دوسرے دن کے نیلامی کی شروعات آل راؤنڈر کرشپا گوتم سے ہوئی جن میں راجستھان رائل نے 6.2 کروڑ میں خریدا۔ دوسرے دن نیلامی کے سب سے مہنگی کھلاڑی رہے۔ جئے دیو انادکٹ پر چنئی سپر کنگ، کنگ الیون پنجاب نے ایک دوسرے سے بڑھ کر خریدنے کی کوشش کی لیکن بالآخر 11.5 پر چنئی سپر کنگ پیچھے ہٹ گئی اور پنجاب نے انا دکٹ کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا۔ اپنے اس قیمت کے ساتھ انادکٹ آئی پی ایل تاریخ کے سب سے مہنگے بولر بن گئے ہیں۔ وہیں نیپال کے سندیپ لمچہا آئی پی ایل۔11 میں تاریخ رقم کرتے ہوئے انڈین پریمیئر لیگ میں پہلے نیپالی کھلاڑی ہونے کا اعجاز حاصل کرلیا۔ سندیپ کو دہلی ڈیر ڈیولس نے ان کے بیس پرائز 20 لاکھ کے عوض میں خریدا۔ پہلے دن نیلامی کے دن جہاں طوفانی بلے باز کریس گیل کو کوئی خریدار نہیں ملا تھا تو دوسرے دن کنگ الیون پنجاب نے انہیں ان کے بیس پرائز 2 کروڑ میں خرید لیا، وہیں دو مرتبہ کولکتہ نائٹ رائیڈرس کو آئی پی ایل کا خطاب جتانے والے گوتم گمبھیر کو راجستھان رائلس نے اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا۔ دوسرے دن کے نیلامی میں دیگر جن کھلاڑیوں پر فرنچائز کی نظریں رہیں۔ ان میں ٹم ساؤتھی ایک کروڑ، مچل اسٹارٹ 2 کروڑ ، پارتھیو پٹیل 1.7 کروڑ ،مرگن اشون 2.20 کروڑ، ایون لوئس 3.8 کروڑ، ٹن اوجھا 1.4 کروڑ ، مرلی وجئے 2 کروڑ قابل ذکر ہیں۔ وہیں دوسری جانب ورون ارون، کوسل پریرا، لوئک رانچی، مارٹن گپٹل جیسے کھلاڑیوں کو کوئی خریدار نہیں ملا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT