Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / جئے سمیکھیا آندھرا پارٹی کا تلنگانہ میں بھی مقابلہ

جئے سمیکھیا آندھرا پارٹی کا تلنگانہ میں بھی مقابلہ

لوک سبھا کے 3 اور اسمبلی کے 24 امیدواروں کا اعلان

لوک سبھا کے 3 اور اسمبلی کے 24 امیدواروں کا اعلان

حیدرآباد۔ /8اپریل، ( سیاست نیوز) ریاست میں تلنگانہ کے 17لوک سبھا اور 119 اسمبلی حلقہ جات کے انتخابات کیلئے مسٹر کرن کمار ریڈی کی ’ جئے سمکھیا آندھرا پارٹی ‘ نے تلنگانہ سے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آج تین لو ک سبھا حلقہ جات اور 24اسمبلی حلقہ جات کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ۔ مسٹر بی راما مورتی خازن جے ایس پی نے کہا کہ حلقہ سکندرآباد سے مسٹر کے سرینواسلو، حلقہ لوک سبھا بھونگیر سے جی جناردھن ریڈی اور حلقہ لوک سبھا کھمم سے مسٹر سی ناگار جنا راؤ امیدوار ہونگے ۔ 24حلقہ جات اسمبلی کے امیدواروں میں ضلع میدک کے حلقہ اسمبلی نرسا پور سے محمد وجاہت علی، حلقہ پٹن چیرو سے کے سہاسنی، رنگاریڈی کے حلقہ ملکاجگیری سے بی سرین راج، حلقہ اسمبلی ایل بی نگر سے جی نریندر ریڈی اور حلقہ اسمبلی راجندر نگر سے سید عمر۔ حیدرآباد کے حلقہ مشیرآباد سے کے رانی، حلقہ خیریت آباد سے ای راجو، حلقہ جوبلی ہلز سے ایس وینکٹیشورلو، حلقہ صنعت نگر سے سی نیتا گوڑ، حلقہ چارمینار سے محمد ایوب خان، نلگنڈہ کے حلقہ آلیر سے این نرسمہا چاری، ضلع کھمم کے حلقہ پناباکا سے کے کرشنا، حلقہ یلندو سے ایم راجو، حلقہ کھمم سے شیخ پاشاہ، حلقہ پالیرو سے اے لنگا مورتی، حلقہ مدھیرا سے ایم شیوارام، حلقہ ویرا سے وی راما کرشنادورا، حلقہ ستوپلی سے ٹی راجیش کمار، حلقہ کتہ گوڑم سے این ستیہ نارائنا، حلقہ اشوا راؤ پیٹ سے بی پوتیا دورا، حلقہ بھدرا چلم سے کے سبا راؤ کے علاوہ رنگاریڈی کے مزید تین حلقہ جات شیر لنگم پلی سے جی وینکٹیشورراؤ، حلقہ اسمبلی اوپل سے شیخ سلام بابو اور حلقہ کوکٹ پلی سے وی کے نرسمہا راجو شامل ہیں۔ مسٹر رام مورتی نے بتایا کہ پارٹی انتخابی مفاہمت کیلئے ہم خیال جماعتوں سی پی ایم، بیاک ورڈ کلاسیس یونائٹیڈ فورم، انڈین کرسچن سیکولر فورم سے بات چیت جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT