Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / جئے شاہ کے خلاف راہول کے موقف کو سی پی آئی کی تائید

جئے شاہ کے خلاف راہول کے موقف کو سی پی آئی کی تائید

کولکاتہ۔/10اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام) سینئر سی پی آئی لیڈر ڈی راجا نے آج نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کے اس ریمارک کی حمایت کی کہ حکومت نے ’’ بیٹی بچاؤ‘‘ سے اب ’’ بیٹا بچاؤ‘‘ کی مہم شروع کردی ہے اور بی جے پی سربراہ امیت شاہ کے فرزند کی ملکیت والی فرم کے خلاف عائد الزامات کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔ جئے شاہ کے سالانہ کاروبار میں زعفرانی پارٹی برسراقتدار آنے کے بعد غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بائیں بازو کے لیڈر نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور امیت شاہ کو اس مسئلہ پر بیان دینا چاہیئے اور یہ کہ جئے شاہ کے خلاف الزامات کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں انکوائری کرائی جائے۔

TOPPOPULARRECENT