Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / جئے للیتا کی موت کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ

جئے للیتا کی موت کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ

نئی دہلی 14 ماچ ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا میں آل انڈیا انا ڈی ایم کے کے ایک رکن نے مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی سربراہ جئے للیتا کی پر اسرار موت کی سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کی جانی چاہئے ۔ ایک مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ مسئلہ بہت زیادہ تشویش کا ہے ۔ لوک سبھا رکن آر آر سندرم باغی پارٹی گروپ او پنیر سیلوم سے تعلق رھتے ہیں۔ انہوں نے ایوان میں یہ مسئلہ اٹھایا تھا ۔ اس پر پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے کہا کہ یہ مسئلہ بہت زیادہ تشویش کا ہے لیکن ریاستی حکومت نے پہلے اس کی تحقیقات کا اعلان کردیا ہے اور مرکزی حکومت اس کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ہی کچھ کرسکتی ہے ۔ سندرم نے کہا کہ کسی کو بھی جئے للیتا کو ان کے 75 دن تک دواخانہ میں شریک رہنے کے دوران ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ جئے للیتا ڈی ہائیڈریشن اور بخار سے متاثر تھیں اور اچانک ہی یہ اعلان کردیا گیا کہ ان کے قلب پر حملہ ہوا ہے اور پھر اس کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جئے للیتا کی پر اسرار موت کی سی بی آئی تحقیقات کروائی جائیں ۔

TOPPOPULARRECENT