Monday , December 18 2017
Home / سیاسیات / جئے للیتا کے انتقال سے آر کے نگر نشست مخلوعہ

جئے للیتا کے انتقال سے آر کے نگر نشست مخلوعہ

31 ڈسمبر تک انتخاب کروانے مدراس ہائیکورٹ کی ہدایت
چینائی 18 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مدراس ہائیکورٹ نے آج الیکشن کمیشن کو ہدایت دی کہ وہ آر کے نگر اسمبلی حلقہ کیلئے 31 ڈسمبر سے قبل ضمنی انتخاب کروائے ۔ اس حلقہ کی اسمبلی میں سابق جئے للیتا نمائندگی کرتی تھیں اور ان کے انتقال سے یہ نشست خالی ہے ۔ چیف جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس ایم سندر پر مشتمل ایک بنچ نے کے کے رمیش کی جانب سے دائر کردہ مفاد عامہ کی درخواست پر یہ فیصلہ سنایا ۔ اس درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ وہ الیکشن کمیشن کو اس حلقہ سے انتخاب کروانے کی ہدایت جاری کرے ۔ اس عرضی کی یکسوئی کرتے ہوئے بنچ نے اپنے حکمنامہ میں کہا کہ اسے امید ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جلد انتخابات کا اعلان کیا جائیگا اور 31 ڈسمبر 2017 سے قبل انتخابات کروائے جائیں گے ۔ اس حلقہ میں پہلے ضمنی انتخاب کا اعلان کردیا گیا تھا تاہم یہاں رائے دہندوں میں رقم تقسیم کرنے کی اطلاعات کے بعد اس کو منسوخ کردیا گیا تھا ۔ درخواست گذار کا کہنا تھا کہ انتخابات کے انعقاد سے گریز کرنا در اصل جمہوریت کیلئے اچھا نہیں ہے اور نہ ہی اس سے سماج کا بھلا ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT