Friday , September 21 2018
Home / سیاسیات / جئے للیتا کے خلاف مقدمہ‘ تمام پہلوؤں کا جائزہ ضروری :جئے رام رمیش

جئے للیتا کے خلاف مقدمہ‘ تمام پہلوؤں کا جائزہ ضروری :جئے رام رمیش

چینائی 22 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر و سینئر کانگریسی لیڈر جئے رام رمیش نے کہا کہ انا ڈی ایم کے کی سربراہ جئے للیتا کے خلاف غیر محسوس اثاثے جات کے مقدمہ میں اپیل کام چلاو نہیں ہونی چاہئے۔ اس کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لینا ضروری ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جئے رام رمیش نے کہا کہ اپیل دائر کرنا کام چلاو نہ ہو اور اپیل نہ بھی کی جاتی

چینائی 22 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر و سینئر کانگریسی لیڈر جئے رام رمیش نے کہا کہ انا ڈی ایم کے کی سربراہ جئے للیتا کے خلاف غیر محسوس اثاثے جات کے مقدمہ میں اپیل کام چلاو نہیں ہونی چاہئے۔ اس کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لینا ضروری ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جئے رام رمیش نے کہا کہ اپیل دائر کرنا کام چلاو نہ ہو اور اپیل نہ بھی کی جاتی ہو تو بھی تمام پہلووںسے غور و خوص کے بعد فیصلہ کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس کا جائزہ لے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی سنگین مسائل ہیں جن پر غور کرنے کی ضرورت ہے ۔ مقدمہ میں عدم استقلال اور غلطیوں کا شبہ کیا جارہا ہے ایسے میں سنجیدگی سے جائزہ لینا ضروری ہے ۔ اس میں تن آسانی سے کام نہیں لیا جانا چاہئے ۔

بہار اسمبلی انتخابات میں عوام بی جے پی کو سبق سکھائیں گے: پائلٹ
لکھنؤ /22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ عوام بی جے پی کے رویہ سے پریشان ہیں، جسکو انھوں نے قطعی اکثریت عطا کی ہے۔ کانگریس کے سینئر قائد سچین پائلٹ نے کہا کہ عوام بھگوا پارٹی کو بہار اسمبلی انتخابات میں سبق سکھائیں گے۔ صدر راجستھان پردیش کانگریس نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی وعدوں کی تکمیل سے قاصر رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT