Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / جئے وردھنے کو مانچسٹر یونائیٹیڈ کا خراج تحسین

جئے وردھنے کو مانچسٹر یونائیٹیڈ کا خراج تحسین

اولڈ ٹریفورڈ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہیلا جے ورھنے صرف کرکٹ کی دنیا میں اعلیٰ مقام نہیں رکھتے بلکہ وہ فٹبال کی دنیا میں مقبول ہیں۔انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے سابق کپتان جے وردھنے کو ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے اعلان پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے مہیلا جے وردھنے کی 37 ویں س

اولڈ ٹریفورڈ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہیلا جے ورھنے صرف کرکٹ کی دنیا میں اعلیٰ مقام نہیں رکھتے بلکہ وہ فٹبال کی دنیا میں مقبول ہیں۔انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے سابق کپتان جے وردھنے کو ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے اعلان پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے مہیلا جے وردھنے کی 37 ویں سالگرہ پران کی اور سری لنکائی ٹیم کے دیگر کھلا ڑیوں کی اولڈ ٹریفورڈ میں مانچسٹر کے ہیڈکوارٹر پر لی گئی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے اور ساتھ ہی نیک خواہشا ت کا اظہارکیا گیا ہے۔جس سے 21ہزار لوگوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے تصویر کو دوسروں تک پہنچایا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے جے وردھنے کے شاندار کیرئیر پر انھیں مبارک باد دی ہے۔ واضح رہے مہیلا جے وردھنے نے اپنی37 ویں سالگرہ ساتھی کھلاڑ یوں کے ساتھ مانچسٹر یونا ئیٹڈ میں منائی تھی جس کا انتظام ان کی بیوی نے کیا تھا جہاں جے وردھنے کو کلب کے سابق اسٹار کھلاڑی ریان گگز کے دستخطوں والی شرٹ بھی تحفے کے طور پر پیش کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT