Thursday , December 13 2018

جئے وردھنے کی 34ویں سنچری ‘ سری لنکا 305/5

کولمبو۔24جولائی(سیاست ڈاٹ کام ) آئندہ ماہ ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش ہونے والے سری لنکائی ٹیم کے سابق کپتان مہیلا جئے وردھنے نے اپنے آبائی میدان ایس ایس سی گراؤنڈ پر نہ صرف ناقص فام کو ختم کردیا بلکہ جنوبی افریقہ کے خلاف آج شروع ہوئے دوسرے ٹسٹ کے پہلے دن اپنے کریئر کی 34ویں سنچری بھی مکمل کرلی۔ دن کے اختتام پر جئے وردھنے 140رنز کی ناقابل تسخیر اننگز مکمل کرچکے ہیں ۔ جس میں 16چوکے اور ایک چھکا شامل ہے ۔ علاوہ ازیں وکٹ کیپر بیٹسمین ڈکویلا30گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 12رنز اسکور کرنے کے علاوہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان چھٹی وکٹ کے لئے 20رنز کی پارٹنرشپ بن چکی ہے ۔ دیگر بیٹسمینوں میں اوپنر سلوا نے 73گیندوںمیں 7چوکوں کی مدد سے 44رنز اسکور کئے جب کہ کپتان انجیلو میتھوز نے 6چوکوں کی مدد سے 63رنز اسکور کرنے کے علاوہ جئے وردھنے کے ہمراہ چوتھی وکٹ کیلئے 131رنز کی پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے ٹیم کو 115/3کی نازک صورتحال سے باہر نکالا ۔ سنگاکارا بغیر کوئی رن بنائے اسٹین کا شکار بنے۔ جنوبی افریقہ کیلئے اسٹین نے 55اور ڈومینی نے 58رنز کے عوض فی کس دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT