Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / جئے پرکاش نارائن کے وارث ’’بے شرم ‘‘ ، مودی کا ریمارک

جئے پرکاش نارائن کے وارث ’’بے شرم ‘‘ ، مودی کا ریمارک

جہاںآباد/ بھبوا۔12اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے حریفوں نتیش کمار اور لالوپرساد پر جے ڈی یو کے ایک سینئر وزیر کا اسٹنگ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد شدید تنقید کی۔مبینہ طور پر اس ویڈیو میں جے ڈی یو کے وزیر رشوت حاصل کررہے ہیں ۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ لوگ ’’ بے شرم ‘‘ ہیں ۔ انہوں نے جئے پرکاش نارائن کی وراثت کی ’’توہین‘‘ کی ہے ۔ جنہوں نے کرپشن کے خلاف جدوجہد کی تھی ۔ جہاں آباد اور بھبوا میں ایک کے بعد ایک انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ عظیم اتحاد کے قائدین خوفزدہ ہیں ۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے ان قائدین کے رجوع ہوکر ان ( وزیراعظم ) کی تقاریر کے راست نشریہ کی مخالفت کرنے پر کہا کہ یہ لوگ ان سے خوفزدہ ہیں ۔ نتیش کمار حکومت کیلئے پہلے مرحلے کی رائے دہی سے صرف ایک دن قبل اسٹنگ ویڈیو کے منظر عام پر آجانے سے سخت پریشانی پیداہوگئی ہے ۔ اس ویڈیو میں سینئر وزیر اودھیش پرساد کشواہا کو مبینہ طور پر رشوت کی رقم حاصل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے  جس کی وجہ سے وہ مستعفی ہونے پر مجبور ہوگئے ۔ واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ اس سے بھی بدتر بات یہ ہے کہ یہ واقعہ سوشلسٹ قائد کی یوم پیدائش تقریب کے موقع پر پیش آیا ہے ۔ یہ کام ان لوگوں نے کیا ہے جو خود کو جئے پرکاش نارائن کا وارث قرار دیتے تھے ۔ یہ جئے پرکاش نارائن کی توہین ہے جنہوں نے کبھی ایسا نہیں کیا ۔ مودی نے کہا کہ ایسے قائدین کے گناہ میں ملوث ہونے سے بہار کی عزت خاک میں مل گئی ہے ۔ مودی نے کہا کہ کشواہا نے اپنے ویڈیو میںکہا کہ پانچ وزراء ہیں ( جنہیں رشوت کی اس رقم سے فائدہ پہنچے گا ) ۔مودی نے مطالبہ کیا کہ وہ ان پانچ وزراء کے نام ظاہر کریں ‘ مزید دو قائدین ایسا ہی جرم کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے لیکن اس پر انہیں کوئی شرمندگی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیا بہار ایسے افراد کے ہاتھوں میں دیا جاسکتا ہے جو بے شرم ہوچکے ہیں ۔ ان لوگوں کو رقمی لین دین پر کوئی شرم نہیں آتی ۔ برسرعام انہیں پکڑا جاتا ہے لیکن وہ آرام سے اپنی قیام گاہ پر واپس پہنچ جاتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT