Friday , April 20 2018
Home / ہندوستان / جئے پورمیں ٹرین ۔ لاری تصادم ‘ایک زخمی

جئے پورمیں ٹرین ۔ لاری تصادم ‘ایک زخمی

جئے پور ۔ 21جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) ایک لاری ڈرائیور آج اُس وقت زخمی ہوگیا جبکہ اس کی لاری ایک متحرک ٹرین سے ریل روڈ کراسنگ پر راجستھان کے شہر جودھپور کے قریب ٹکراگئی ۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ریت سے لدی ہوئی لاری بامرکے قریب ایک ریلوے کراسنگ عبور کررہی تھی جہاں کوئی چوکیدار نہیں تھا ۔ متحرک لاری مارودھر ایکسپریس اس لاری سے ٹکراگئی ‘ جس کی وجہ سے ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔ ریلوے پولیس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ٹرین کے انجن کو بھی اس تصادم سے نقصان پہنچا ۔ حادثہ کی وجہ سے پٹری کی تعمیر و مرمت کی وجہ سے دو ٹرینوں کی آمد میں تاخیر ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT