Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / جئے پور میں نیشنل چلڈرنس فلم فیسٹیول

جئے پور میں نیشنل چلڈرنس فلم فیسٹیول

حیدرآباد ۔ 3 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : چلڈرنس فلم سوسائٹی آف انڈیا (CFSI) نے چلڈرنس ڈے کے موقع پر سہ روزہ نیشنل چلڈرنس فلم فیسٹیول (NCFF) کا اعلان کیا جس کا 14 نومبر تا 16 نومبر 2016 جئے پور میں اہتمام کیا جائے گا ۔ اس دوران بشمول ایوارڈ یافتہ فلمیں گوپی گویا باگا بمبیا ، بوھیا سنگھ 40 فلموں کی نمائش کی جائے گی ۔ برلا آڈیٹوریم جئے پور میں اس کا افتتاح عمل میں آئے گا ۔ جب کہ شہر کے دس تھیٹرس میں فلموں کی نمائش کی جائے گی ۔ مکیش کھنہ صدر نشین سی ایف ایس آئی نے اس بات سے واقف کرواتے ہوئے فلم فیسٹیول کے اہتمام پر اظہار مسرت کیا ۔ ڈاکٹر شراون کمار فیسٹیول ڈائرکٹر این سی ایف ایف نے کہا گذشتہ چار سالوں سے نیشنل فلم فیسٹیول کا کامیاب انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ بتایا گیا کہ بالی ووڈ کی کئی مشہور فلمی شخصیتیں اس فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی ۔ بتایا گیا فلموں کی نمائش کے علاوہ اس دوران میک ان انڈیا موضوع پر ورکشاپس اور کھلے فورم مباحث کا اہتمام عمل میں آئے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT