Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / جئے پور کے کرفیوزدہ علاقوں میں حالات معمول پر

جئے پور کے کرفیوزدہ علاقوں میں حالات معمول پر

جئے پور، 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)راجستھان کے دارالحکومت جئے پور کے کرفیوزدہ چار تھانہ علاقے میں حالات تیزی سے معمول پرآ رہے ہیں اور اب تک کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے ۔ پولیس کمشنر سنجے اگروال نے بتایا کہ کرفیو زدہ چار تھانہ علاقے میں حالات کشیدہ لیکن کنٹرول میں ہیں اور کرفیو کی مدت کو آئندہ چوبیس گھنٹے تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ کرفیو زدہ علاقوں میں ڈرونس طیاروں سے نگرانی کی جا رہی ہے ۔ڈسٹرکٹ اور پولیس انتظامیہ فائرنگ کے دوران مقتول نوجوانوں کی پوسٹ مارٹم کرانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے جمعہ کو پیش آئے اس واقعہ میں ملوث 6 افراد کوگرفتار کیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT