Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / جئے ہند‘ انقلاب زندہ باد نعرے بھی مساوی طور پر حب وطن کا اظہار ‘جنرل سکریٹری سی پی آئی ایم سیتارام یچوری کا بیان

جئے ہند‘ انقلاب زندہ باد نعرے بھی مساوی طور پر حب وطن کا اظہار ‘جنرل سکریٹری سی پی آئی ایم سیتارام یچوری کا بیان

چندی گڑھ۔4اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بھارت ماتا کی جئے نعرہ لگانے پر پیدا ہونے والے تنازعہ کے پس منظر میں سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے کہا کہ جئے ہند‘ ہندوستان زندہ باد اور انقلاب زندہ باد نعرے بھی مساوی طور پر حب وطن کا اظہار ہے ۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام وہ عوام کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹارہی ہے اور اسی مقصد سے ایسے تنازعات پیدا کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ سیکولر ‘ جمہوریہ ہندوستان کو آر ایس ایس کے خیال کے مطابق ہندو راشٹرا میں تبدیل کردینے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جئے ہند اور ہندوستان زندہ باد کا نعرہ لگائیں گے ۔ وہ مجاہد آزادی بھگت سنگھ کی طرح انقلاب زندہ باد کہیں گے کیونکہ اُن کے خیال میں یہ نعرے بھارت ماتا کی جئے کے نعرے سے زیادہ نہیں تو کم از کم اس کے مساوی حب وطن کا اظہار ہے۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی دانستہ طور پر یہ نعرے لگاکر حقیقی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT