Thursday , September 20 2018
Home / سیاسیات / جاؤدیکر اور نرملا سیتا رامن کی راجیہ سبھا میں حلف برداری تقریب

جاؤدیکر اور نرملا سیتا رامن کی راجیہ سبھا میں حلف برداری تقریب

نئی دہلی۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزراء پرکاش جاؤدیکر اور نرملا سیتا رامن کے علاوہ جے ڈی یو کے سینئر قائد شرد یادو اور این سی پی کے پرافل پٹیل نے راجیہ سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ نرملا سیتا رامن بی جے پی سے تعلق رکھتی ہیں اور وزارت صنعت و تجارت کی وزیر ہیں۔ انہوں نے انگریزی زبان میں حلف اٹھایا ان کا ت

نئی دہلی۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزراء پرکاش جاؤدیکر اور نرملا سیتا رامن کے علاوہ جے ڈی یو کے سینئر قائد شرد یادو اور این سی پی کے پرافل پٹیل نے راجیہ سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ نرملا سیتا رامن بی جے پی سے تعلق رکھتی ہیں اور وزارت صنعت و تجارت کی وزیر ہیں۔ انہوں نے انگریزی زبان میں حلف اٹھایا ان کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے۔ جاؤدیکر مدھیہ پردیش سے منتخب ہوئے ہیں اور وہ وزیر ماحولیات ہیں۔ انہوں نے ہندی میں حلف لیا۔ جے ڈی (یو) کے غلام رسول اور پون کمار ورما نے جو بہار سے منتخب ہوئے ہیں، حلف لیا۔

TOPPOPULARRECENT