Tuesday , September 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جائداد ٹیکس کی وصولی میں تعاون کا مشورہ

جائداد ٹیکس کی وصولی میں تعاون کا مشورہ

یلاریڈی میں اجلاس سے سرپنچ ہنی سکرا کا خطاب

یلاریڈی میں اجلاس سے سرپنچ ہنی سکرا کا خطاب
یلاریڈی /22 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گرام پنچایت لنگم پیٹ میں عدم وصول مکانات محصولات کی کثرت ہونے پر پنچایت ارکان سے تعاون کرنے شٹ پلی سنگاریڈی سرپنچ ہنی سکرا نے خواہش کی۔ مقامی پنچایت آفس پر انھوں نے پنچایت سکریٹری مسٹر کشن کی موجودگی میں ارکان کے ساتھ خصوصی اجلاس طلب کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پنچایت میں عدم وصول محصول 9 لاکھ روپئے ہیں۔ محصولات کی عدم وصولی کے سبب ترقیاتی کام آگے نہیں بڑھ رہے ہیں، لہذا وارڈ ممبرس اپنے حدود کے عوام سے مکان ٹیکس اور آبی ٹیکس کی وصولی میں تعاون کریں۔ انھوں نے کہا کہ محصولات وصول ہونے پر ترقیاتی کام انجام دیئے جائیں گے۔ جس پر سرپنچ کو نائب سرپنچ اور وارڈ ارکان نے بھرپور تعاون کا تیقن دیا۔ اس موقع پر نائب سرپنچ سائیلو، وارڈ ارکان بھوپتی، اڈیا نائک، سائیلو، انگوری اور کاروبار رمیش موجود تھے۔ یلاریڈی کے تمام منڈلوں میں تقریباً یہی صورت حال ہے کہ مکانات ٹیکس کی وصولی میں صد فیصد کامیابی نہیں مل رہی ہے، جس سے مواضعات کے ترقیاتی کام جوں کے توں پڑے ہوئے ہیں۔ عوام میں شعور پیدا کرنا ہوگا کہ ان کے محصولات سے ان کی سہولتوں کا تعلق ہے۔

TOPPOPULARRECENT