Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / جائیدادوں کی خریدی کا طریقہ آسان

جائیدادوں کی خریدی کا طریقہ آسان

حیدرآباد ۔ 9 اپریل (سیاست نیوز) اب تلنگانہ میں جائیدادوں کی خریدی کا ارادہ کرنے والوں کو بنکس اور رجسٹری دفاتر میں چالان فائل کرنے کیلئے بھاگ دوڑ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس طریقہ کو آسان بنانے کیلئے ریاستی حکومت ریاست بھر میں 11 اپریل سے ای اسٹامپس چالان سسٹم شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن مسٹر جی مدھوسدن ریڈی نے یہ ادعا کرتے ہوئے کہ ملک میں پہلی مرتبہ یہ طریقہ شروع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سسٹم کے تحت عوام اپنی اسٹامپ ڈیوٹی رجسٹریشن فیس اور ٹرانسفر ڈیوٹی آن لائن اور آف لائن طریقوں سے ادا کرسکیںگے۔ آن لائن پر عوام کو رقمی ادائیگی ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈس کے ذریعہ تلنگانہ رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس ڈپارٹمنٹ کے سرکاری ویب سائیٹ پر کرنی ہوگی اور آف لائن ادائیگی کیلئے جائیداد کے خریداروں کو درخواست فارم ای چالان پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا اور رقم ریاست میں اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد کے مقررہ کاونٹرس پر کرنا ہوگی۔ خریداروں کو چاہئے کہ بنک کا منظورہ چالان مقامی رجسٹری آفس میں داخل کریں تاکہ جائیدادوں کی رجسٹری یا منتقلی ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT