Sunday , June 24 2018
Home / Top Stories / جائیدادوں کی خرید و فروخت معاملہ میں داؤد ابراہیم سرگرم

جائیدادوں کی خرید و فروخت معاملہ میں داؤد ابراہیم سرگرم

نئی دہلی ۔11جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) داؤد ابراہیم کے تازہ ٹیلی فون مذاکرات سے پتہ چلتا ہے کہ وہ پاکستان سے اپنی رئیل اسٹیٹ امپائر کو چلارہے ہیں ۔ ہندوستان کو شدت سے مطلوب انڈرورلڈ ڈان نے حالیہ دنوں میں اپنے ساتھیوں کی مدد سے کروڑہا روپئے کے مختلف پراجکٹس اور جائیدادوں سے متعلق معاہدہ کئے ہیں ۔ ٹیلی فون بات چیت سے پتہ چلتا ہے کہ اس انڈر

نئی دہلی ۔11جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) داؤد ابراہیم کے تازہ ٹیلی فون مذاکرات سے پتہ چلتا ہے کہ وہ پاکستان سے اپنی رئیل اسٹیٹ امپائر کو چلارہے ہیں ۔ ہندوستان کو شدت سے مطلوب انڈرورلڈ ڈان نے حالیہ دنوں میں اپنے ساتھیوں کی مدد سے کروڑہا روپئے کے مختلف پراجکٹس اور جائیدادوں سے متعلق معاہدہ کئے ہیں ۔ ٹیلی فون بات چیت سے پتہ چلتا ہے کہ اس انڈر ورلڈ ڈان نے اپنے کالے دھن کو مشغول کرنے کیلئے کئی ملین کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ داؤد کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ ’’ میرے 11ملین ‘تمہارے پاس رہ گئے ہیں اسے کسی بڑے پراجکٹ پر لگادو‘‘ انہیں یہ بھی کہتا ہوا سنا گیا ہے کہ ’’ کسی نے ان سے 25ملین دینے کا مطالبہ کیا ہے‘‘ ۔ داؤد ابراہیم اپنے ساتھیوں کو پورے اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں ۔ ساری دنیا میں ان کا روپیہ لگا ہوا ہے ۔ ہندوستان میں بھی ان کا نیٹ ورک مضبوطی سے کام کررہا ہے ۔ تازہ ٹیپ میں یہ بات منکشف ہوئی ہے کہ داؤد ابراہیم کا دعویٰ ہے کہ دبئی میں ان کے کئی بڑے رئیل اسٹیٹ وینچرس چل رہے ہیں ۔ دبئی میں پارک اور ٹیکام انوسٹمنٹس پراجکٹس پر کئی بلین ڈالرس لگادیئے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT