Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / جائیدادوں کے انہدامی عمل میں تیزی پیدا ہوگی این وی ایس ریڈی

جائیدادوں کے انہدامی عمل میں تیزی پیدا ہوگی این وی ایس ریڈی

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : مسٹر این وی ایس ریڈی ایم ڈی حیدرآباد میٹرو ریل نے کہا کہ میٹرو ریل پراجکٹ کے لیے جائیدادوں کے انہدامی عمل میں تیزی پیدا ہوگی کیوں کہ زیادہ سے زیادہ خانگی مالکین اب نئے قانون حصول اراضی پر عمل درآمد کے سلسلہ میں عہدیداروں کے ساتھ تعاون کررہے ہیں ۔ مسٹر این وی ایس ریڈی نے چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما کو اس وقت یہ بات بتائی جو انہوں نے ایل اینڈ ٹی حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کی جانب سے شروع کئے جارہے ہاوزکیپنگ ورکس پر ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ مسٹر ریڈی نے چیف سکریٹری کو بتایا کہ 27 جائیدادوں کے انہدام کے بعد میٹرو ریل پراجکٹ کے لیے منہدم کی جانے والی جائیدادوں کی جملہ تعداد اب گھٹ کر 254 ہوگئی ہے ۔ ( 193 خانگی اور 61 گورنمنٹ میونسپل جائیدادیں ) ۔۔

TOPPOPULARRECENT