Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / جائیدادوں کے جھگڑوں سے دل برداشتہ شخص کی خود کشی

جائیدادوں کے جھگڑوں سے دل برداشتہ شخص کی خود کشی

حیدرآباد۔ /4 مارچ (سیاست نیوز)  موروثی جائیداد فروخت کرنے کی زد میں بھائیوں کی رکاوٹ سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ کوکٹ پلی پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 46 سالہ شخص بالا کرشنا نے خودکشی کرلی ۔ یہ شخص پیشہ سے چائے کی بنڈی کا کاروبار کرتا تھا اور کوکٹ پلی میں رہتا تھا ۔ ان کی موروثی جائیداد ہے اور اس جائیداد کو فروخت کرتے ہوئے دوسرے مقام پر بڑی جائیداد خریدنے کا یہ شخص اپنے بھائیوں سے مطالبہ کررہا تھا ۔ تاہم موروثی جائیداد کو فروخت کرنے کے لئے اس کے بھائی مخالف تھے ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے /29 فبروری کے دن خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT