Friday , July 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جائیداد ٹیکس بروقت ادا کرنے پر خصوصی رعایت

جائیداد ٹیکس بروقت ادا کرنے پر خصوصی رعایت

اسکیم سے استفادہ کرنے عوام کو کمشنر بلدیہ کریمنگر کا مشورہ

کریم نگر ۔ 8 ؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ کو جائیداد ٹیکس کی بروقت ادائیگی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں 5 فیصد کی رعایت دی جائیگی اور اسی کے ساتھ ڈرا میں نکلنے والوں کو علحدہ نقد انعام دیا جائیگا ۔ کمشنر بلدیہ شیشانک نے اس بات سے واقف کروایا ۔ وہ اپنے چیمبر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے بروقت جائیداد ٹیکس ادا کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے 5 فیصد رعایت کا اعلان کیا ۔ 30 اپریل سے قبل اڈوانس جائیداد ٹیکس ادا کرنے اور اس رعایت سے استفادہ کرنے کے لئے کمشنر نے خواہش کی ہے ۔ تا حال اس سے استفادہ کرتے ہوئے 468 افراد نے 126523 روپئے ٹیکس ادا کر دیا ہے ۔ سال گذشتہ 1718000 جائیداد ٹیکس اڈوانس ادا کئے تھے ۔ اس با ر بھی اس تعداد میں اضافہ کی امید کی جا رہی ہے ۔ 2016-17 مالی سال کے بہ نسبت اس سال جائیداد ٹیکس کی وصولی میں اضافہ ہوا ہے ۔ 2017-18 مالی سال میں 20 کروڑ 88 لاکھ 76 ہزار جائیداد ٹیکس وصول ہونا تھا ۔ اس میں 18.88 کروڑ ٹیکس وصول ہوا ۔ بقیہ دو کروڑ 76 ہزار جاریہ ماہ کی آخر تک وصول کرلینے کی منصوبہ بندی ہوچکی ہے ۔ سرکاری اور نیم سرکاری ادارہ جات سے متعلق ایک کروڑ 31 لاکھ 41 ہزار اور 4 کروڑ 30 لاکھ بقایاجات میں 40 لاکھ وصول ہو ئے ۔ ماباقی بقایاجات کے لئے منصوبہ عمل ترتیب دے دیا گیا ہے ۔ مرکزی حکومت کے دفاتر کے لئے جائیداد ٹیکس کے لئے چھوٹ ہے ۔ چنانچہ سرویس ٹیکس ان سے بھی وصول کیا جا رہا ہے ۔ اشتہارات کے ٹیکس کے ذریعہ 62 لاکھ آمدنی ہوئی ہے ۔ اب اس میں اضافہ کا منصوبہ ہے ۔ ٹریڈ لائنس کے ذریعہ آمدنی میں اضافہ کے لئے خصوصی منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے ۔ البتہ جائیداد ٹیکس اضافہ کرنے کے لئے 18 ویں ڈیویژن میں دوبارہ سروے کیا گیا ۔ تا حال ریاستی حکومت مخصوص ایپ کے ذریعہ ہر مکان کے تعلق سے تصویر لی جاچکی ہیں ۔ ان کے ذریعہ فی الحال ٹیکس عائد کیا جائیگا ۔ اس سے جائیداد ٹیکس میں کمی بیشی کی کوئی خامی نہیں رہے گی ۔ اس پریس کانفرنس میں ایڈیشنل کمشنر سرینواس ریوینو آفیسر وی راملو بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT