Thursday , April 19 2018
Home / شہر کی خبریں / جائیداد ٹیکس فوری ادا کرنے عوام سے کمشنر بلدیہ کی اپیل

جائیداد ٹیکس فوری ادا کرنے عوام سے کمشنر بلدیہ کی اپیل

حیدرآباد 20 مارچ ( این ایس ایس ) کمشنر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے آج جی ایچ ایم سی حدود کے تمام ٹیکس دہندگان سے اپیل کی کہ وہ جائیداد ٹیکس فوری طور پر ادا کردیں کیونکہ جاریہ سال سود معافی نہیںہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ مالیاتی سال کا اختتام ہو رہا ہے ریکارڈز سے پتہ چلا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس دہندگان نے اپنے بقایہ جات ادا نہیں کئے ہیں ۔ اس سلسلہ میں کمشنر بلدیہ نے تمام شہریوں ‘ تاجروں ‘ کمرشیل اور صنعتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر اپنا جائیداد ٹیکس ادا کردیں۔ کمشنر نے تمام اعلی حکام کے ساتھ آج اپنے چیمبر میں جائزہ اجلاس منعد کیا اور اب تک کی ٹیکس وصولی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ باہمی اشتراک کے ذریعہ صد فیصد جائیداد ٹیکس وصولی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے جی ایچ ایم سی حدود میں کئی برسوں سے ٹیکس میں اضافہ بھی نہیں کیا گیا ہے اس کے باوجود ٹیکس وصولی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT