Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جائیداد ٹیکس کی ریکارڈ وصولی

جائیداد ٹیکس کی ریکارڈ وصولی

محبوب نگر ۔ 24 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلدیہ محبوب نگر جائیداد ٹیکسوں کی غیرمعمولی وصولی جاری رکھے ہوئے ہے ۔ چنانچہ ریکارڈ وصولی کرتے ہوئے صرف منگل کے دن ہی ایک کروڑ روپئے وصول کئے گئے ۔ تاحال 12 کروڑ 70 لاکھ روپئے وصول کر لئے گئے ۔ بغیرجرمانہ ٹیکس کی ادائیگی کی جو تاریخ 31 مارچ مقرر کی گئی ہے اس کو ملحوظ رکھتے ہوئے عوام قطاروں میں ٹھہر کر ٹیکس ادا کررہے ہیں ۔ قطاروں کے پیش نظر بلدیہ پر 3 کاؤنٹرس قائم کئے گئے ہیں یس وی ایس میڈیکل کالج کے انتظامیہ نے جائیداد ٹیکس کی بابت 65 لاکھ 30 ہزار روپئے کمشنر کے حوالے کئے ۔ سرکاری دفاتر کا اگر جائزہ لیا جائے تو ضلع یس پی آفس سے 13 لاکھ 31 ہزار روپئے وصول طلب ہیں ۔ محبوب نگر بلدیہ کو ٹیکس کی وصولی میں 7 واں مقام حاصل ہے ۔ کمشنر بلدیہ بی دیوسنگھ نے بتایا کہ سرکاری دفاتر کو ٹیکس کی وصولی کیلئے جو Z نوٹسیں جاری کی گئی ہیں اس پر کوئی ہلچل نہیں دیکھی گئی ۔ عوام کا احساس ہیکہ عام افراد اور تاجرین سے سختی کے ساتھ ٹیکس وصول کیا جارہا ہے تو سرکاری دفاتر کے ساتھ کیوں نرمی برتی جارہی ہے ۔ ضلع کی بلدیات پر اگر نظر ڈالی جائے تو بلدیہ محبوب نگر 81.91 ٹیکس کی وصولی کے ساتھ پہلے مقام پر ہے ۔ جبکہ نارائن پیٹ کو دوسرا ، کلواکرتی کو تیسرا اور آئجہ کو آخری مقام ملا جس نے صرف 21 فیصد ٹیکس وصول کئے ہیں ۔ کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 31 مارچ تک بغیر جرمانے کے اپنے ٹیکس ادا کردیں۔

TOPPOPULARRECENT