Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / جائیداد ٹیکس کے تنازعات کی یکسوئی

جائیداد ٹیکس کے تنازعات کی یکسوئی

حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : گریٹر حیدرآباد کے ایسے شہری جو جائیداد ٹیکس کے تنازعات سے پریشان ہیں اور جائیداد ٹیکس کے مسئلہ کا حل چاہتے ہیں تو انہیں چاہئے کہ وہ آج بلدیہ کے سرکل دفاتر سے رجوع ہوں چونکہ جائیداد ٹیکس کی یکسوئی کیلئے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بلدیہ کے تمام سرکل دفاتر میں خصوصی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔ زونل کمشنر اور ڈپٹی میونسپل کمشنرس کی نگرانی میں جائیداد ٹیکس کی شکایات کی سماعت اور یکسوئی کے اقدامات انجام دیئے جائیں گے ۔ یہ بات کمشنر بلدیہ ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے بتائی۔ کل 21 فروری کے علاوہ 28 فروری اور مارچ میں 6 ، 13 ، 20 اور 27 مارچ کے دن بھی جائیداد ٹیکس متنازعات کی یکسوئی کیلئے خصوصی پروگرامس رہیں گے۔
کمشنر بلدیہ نے عوام سے موقع سے فائدہ اٹھانے کی خواہش کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT