Friday , January 19 2018
Home / جرائم و حادثات / جائیداد کا تنازعہ بھتیجہ کے ہاتھوں چچا کا قتل

جائیداد کا تنازعہ بھتیجہ کے ہاتھوں چچا کا قتل

حیدرآباد۔/24اگسٹ، ( سیاست نیوز) بھتیجے کے قاتلانہ حملہ میں زخمی چچا آج فوت ہوگیا۔ رامچندرا پورم پولیس نے بتایا کہ 35سالہ شنکریا ساکن سرینواسا نگر کو اس کے بھتیجے شیکھر نے 21اگسٹ کو اراضی تنازعہ سے متعلق جھگڑے کے دوران چاقو سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ شنکریا کو گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا اور گزشتہ دو دن سے وہ وہاں زیر علاج تھا لیکن آج صبح وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے شیکھر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے اپنی حراست میں لے لیا اور نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT