Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جائیداد کیلئے بھائی کا قتل ، ماں ، بھائی بہن بھی ملوث

جائیداد کیلئے بھائی کا قتل ، ماں ، بھائی بہن بھی ملوث

یلاریڈی /2 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جائیداد کیلئے جھگڑے میں جنم دینے والی ماں کے ساتھ چھوٹے بھائی نے مل کر حملہ کرنے پر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ یہ سنسنی خیز واقعہ منڈل رام ریڈی کے ریڈی پیٹ حدود والے گھن پور ( آر) تانڈا میں پیش آیا ۔ سب انسپکٹر مسٹر ونئے کمار کی تفصیلات کے مطابق تانڈا سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ لکشمن اور رامو ، کلاوتی ، لیلاوتی ،کاریا کے چار اولاد ہیں بڑا بیٹا لکشمن کو بیوی اور دو بچے ہیں ۔ اس خاندان کی چھ ایکڑ اراضی کا کچھ عرصہ سے تنازعہ چل رہا ہے ۔ جائیداد کی تقسیم کیلئے بڑے بھائی لکشمن سے چھوٹا بھائی رامو اور بہن کلاوتی نے مل کر جھگڑا کیا ۔ ہولی تہوار منانے کو آئی بہن کلاوتی نے اراضی میں اپنا حصہ دینے پر ضد کرنے لگی ۔ جس کے بعد افراد خاندان کے درمیان جھگڑا ہوکر ہاتھا پائی شروع ہوئی اور جس پر چھوٹا بھائی رامو ، بہن کلاوتی کے ساتھ ماں کاریا نے لکشمن پر حملہ کردیا ۔ زخمی لکشمن کو مقامی افراد نے کاماریڈی دواخانہ منتقل کیا جہاں یہ علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT