Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جائیداد کیلئے بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل

جائیداد کیلئے بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل

ویملواڑہ میں ڈی ایس پی چندرا شیکھر کی پریس کانفرنس

ویملواڑہ ۔ /3 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جائیداد کے لئے بیوی نے اپنے شوہر کا قتل کرنے کا واقعہ ویملواڑہ ڈیویژنل علاقہ میں پیش آیا ۔ ویملواڑہ ڈی ایس پی نے منڈل پولیس اسٹیشن میں اخباری نمائندوں کو تفصیلات بتائی ۔ ڈی ایس پی چندرا شیکھر نے کہا کہ ویملواڑہ رودرنگی منڈل مانالا دیہات کے ایک تانڈہ کے مقامی جی راجو کی پہلی بیوی فوت ہونے پر منجولا سے پچھلے سال دوسری شادی کی چند دنوں کے بعد ایک شادی کرلوں گا کہہ کر اس کی بیوی سے لڑائی جھگڑا کرکے جون کے مہینہ میں رجیتا سے شادی کرلیا ۔ جب سے ان دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑے شروع ہوئے اس سے دوسری بیوی منجولا نے کسی بھی طرح اس کو قتل کرنے کا منصوبہ بناکر راجو کو باتوں میں بہلاکر اس کے رشتے داروں کے گھر لے جاکر اس کو زیادہ شراب پیلاکر اس کو بے ہوش کردیا ۔ اس کے بعد منجولا اور اس کے رشتے داروں نے اس کا گلا دباکر قتل کردیا ۔ منجولا اور اس کا ساتھ دینے والوں کو پولیس نے حراست میں لے کر ریمانڈ کردیا ۔ اس کیس کے سلسلہ میں اور دو افراد فرار ہے ۔ پولیس انہیں جلد سے جلد حراست میں لے لی گئی ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی کے ہمراہ وجئے کمار رمیش پولیس عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT