Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / جاب میلہ میں نوجوانوں کا ہجوم

جاب میلہ میں نوجوانوں کا ہجوم

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی طرف سے ہری ہرا کلا بھون میں منعقدہ دو روزہ جاب میلے میں سینکڑوں بیروزگار نوجوانوں نے شرکت کی ۔ پہلے دن نارتھ زون سے 2 ہزار پانچ سو نوجوانوں نے شرکت کی ۔ جاب میلہ میں 35 کمپنیوں نے حصہ لیا ۔ شہر کے مئیر بی رام موہن نے آغاز کیا ۔ ایس ایس سی فیل تا بی ای کامیاب کئی بیروزگار نوجوانوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مئیر نے کہا کہ جاب میلہ بڑی تعداد میں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی حکومت کی پالیسی کے حصہ کے طور پر منعقد کیا گیا ۔ اڈیشنل کمشنر جی ایچ ایم سی بھاسکر چاری نے شرکا کا خیر مقدم کیا ۔ جاب میلہ کے پہلے دن امیدواروں کے بعض سرٹیفیکٹس کی جانچ کی گئی اور دوسرے دن تقرر نامے دئیے گئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT