Tuesday , January 23 2018
Home / جرائم و حادثات / جادو کے شبہ پر حملہ، ایک شخص شدید زخمی

جادو کے شبہ پر حملہ، ایک شخص شدید زخمی

حیدرآباد /6 جون ( سیاست نیوز ) گولکنڈہ کے علاقہ جنسی بازار میں پیش آئے ایک واقعہ میں جادو کے شبہ پر ماجد انصاری نامی شخص کو شکیل احمد نے قاتلانہ حملہ کرکے شدید زخمی کردیا ۔ سب انسپکٹر گولکنڈہ مسٹر جگدیشور راؤ نے بتایا کہ شکیل احمد کو یہ شبہ تھا کہ اسی علاقہ کے ساکن ماجد انصاری اس پر جادو کر رہا ہے ۔ آج بعد نماز جمعہ انصاری اپنے مکان واپ

حیدرآباد /6 جون ( سیاست نیوز ) گولکنڈہ کے علاقہ جنسی بازار میں پیش آئے ایک واقعہ میں جادو کے شبہ پر ماجد انصاری نامی شخص کو شکیل احمد نے قاتلانہ حملہ کرکے شدید زخمی کردیا ۔ سب انسپکٹر گولکنڈہ مسٹر جگدیشور راؤ نے بتایا کہ شکیل احمد کو یہ شبہ تھا کہ اسی علاقہ کے ساکن ماجد انصاری اس پر جادو کر رہا ہے ۔ آج بعد نماز جمعہ انصاری اپنے مکان واپس لوٹ رہے تھے کہ شکیل احمد نے ان پر چاقو سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا ۔ اس واقعہ کے بعد گولکنڈہ جنسی بازار میں سنسنی پھیل گئی اور زخمی کو قریب میں واقع ایک خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا ۔پولیس نے شکیل احمد کو حراست میں لے لیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔ اس کے خلاف اقدام قتل اور آرمس ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT