Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / جادھو نے ہمیں موقع نہ دیا : مورگن ۔ جارحانہ اننگز پر کوہلی بھی نازاں

جادھو نے ہمیں موقع نہ دیا : مورگن ۔ جارحانہ اننگز پر کوہلی بھی نازاں

پونے ، 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے کیپٹن اوئن مورگن نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی ٹیم نے انڈیا کو مشکل صورتحال سے سنبھل کر پہلے او ڈی آئی میں فتح حاصل کرنے دیا لیکن اعتراف کیا کہ دورہ کنندگان کے منصوبوں کا نوجوان کیدار جادھو کی غیرمعمولی اننگز نے ستیاناس کرڈالا۔ جادھو نے 76 گیندوں میں 120 رنز کی جارحانہ اننگز اپنے کپتان ویراٹ کوہلی کے ساتھ کھیلی جنھوں نے خود بھی 105 گیندوں میں 122 رنز بنائے۔ یہ دونوں سنچریوں کی مدد سے انڈیا نے گزشتہ شب یہاں 351 کے ہمالیائی ٹارگٹ پر تین وکٹ کی فتح درج کرائی۔ مورگن نے میچ کے بعد پونے نژاد پست قد بیٹسمن جادھو کی طوفانی اننگز کے تعلق سے کہا کہ بلاشبہ ہمیں جادھو سے ایسے کھیل کی توقع نہیں تھی۔ ہم ان اننگز کو سلام کرتے ہیں۔ وہ پہلی گیند سے زبردست کھیلنے لگے اور ہمیں کچھ موقع نہیں دیا۔ کپتان ویراٹ بھی اپنے ساتھی جادھو کی اننگز پر نازاں ہیں، جسے انھوں نے سوجھ بوجھ کے ساتھ کھیلی گئی ایک بہترین اننگز قرار دیا۔ کوہلی نے کہا کہ ایک لفظ میں اسے ’’غیرمعمولی‘‘ کہہ سکتے ہیں۔ 150 کا اسٹرائک ریٹ غیرمعمولی بات رہتی ہے۔ انھوں نے بعض فطری شاٹس کھیلے جو دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT