Tuesday , October 16 2018
Home / پاکستان / جادھو کی بیوی اور والدہ کو پاکستانی ویزا جاری

جادھو کی بیوی اور والدہ کو پاکستانی ویزا جاری

اسلام آباد ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کلبھوشن جادھو کی بیوی اور والدہ کو اسلام آباد آکر سزائے موت والے ہندوستانی قیدی سے ملاقات کرنے کیلئے ویزا جاری کردیا ہے، دفترخارجہ نے یہ بات کہی۔ 47 سالہ جادھو کو جاسوسی اور دہشت گردی کے الزامات پر پاکستانی ملٹری کورٹ نے اپریل میں سزائے موت سنائی جس پر ہندوستان ماہ مئی میں آئی سی جے سے رجوع ہوا۔ آئی سی جے نے جادھو کو سزائے موت کی تعمیل ہندوستان کی اپیل پر روک دی اور اس کی جانب سے قطعی فیصلہ کیا جانا باقی ہے۔ دفترخارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے ٹوئیٹر کے ذریعہ بتایا کہ نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن نے آج کمانڈر جادھو کی ماں اور بیوی کو ویزے جاری کردیئے تاکہ وہ اسلام آباد میں جادھو سے ملاقات کرسکیں۔

TOPPOPULARRECENT