Friday , August 17 2018
Home / ہندوستان / جادھو کی ماں اور بیوی کو ویزا دینے سے پاکستان کااتفاق

جادھو کی ماں اور بیوی کو ویزا دینے سے پاکستان کااتفاق

نئی دہلی۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ سشماسوراج نے آج کہا کہ پاکستان نے ہندوستان کو مطلع کیا ہیکہ وہ کلبھوشن جادھو کی بیوی اور ماں کو ویزے جاری کرے گا۔ پاکستانی عدالت نے جادھو کو دہشت گردی اور جاسوس کے الزامات پر سزائے موت دی ہے۔ پاکستانی دفترخارجہ کے ایک ترجمان نے اسلام آباد میں کہا کہ سزائے موت پر تعمیل کے منتظر ہندوستانی قیدی جادھو کو اس کی ماں اور بیوی سے 25 ڈسمبر کو ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔ سشماسوراج نے کہا کہ پاکستان نے قبل ازیں صرف جادھو کی بیوی کو ویزا دینے سے اتفاق کیا تھا لیکن ہندوستان نے جادھو کی ماں کو بھی ویزا دینے کی خواہش کی تھی۔
سوراج نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’پاکستان میں ان کے تحفظ و سلامتی کے بارے میں ہم اپنی فکر و تشویش کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔ حکومت پاکستان نے کہا ہیکہ جادھو کی ماں اور بیوی کو ویزا جاری کیا جائے گا‘‘۔ سشماسوراج نے مزید کہا کہ جادھو کی ماں اونتیکا سے وہ بات کرچکی ہیں اور انہیں اس ضمن میں مطلع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے وہاں ان کے تحفظ و سلامتی اور نقل و حرکت کی آزادی کا تیقن دیاہے۔ وزارت امورخارجہ میں ترجمان راویش کمار نے پاکستان کے اس فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا کہ ’’جہاں تک ہمارا تعلق ہے یہ ایک اچھی خبر ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT