Tuesday , October 16 2018
Home / دنیا / جارجیا :آگ لگنے سے 11 ہلاک

جارجیا :آگ لگنے سے 11 ہلاک

تبلسی۔ 25 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) جارجیا میںدریائے اسود کے ساحل پر واقع باتومی شہر کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک جبکہ 19دیگر جھلس گئے۔جارجیا کے وزیر داخلہ جیورجي غخاریا نے اس واقعہ کو افسوسناک بتاتے ہوئے آج کہا، ’’اس واقعہ میں 11 لوگوں کی موت ہو گئی اور 19 دیگر زخمی ہیں‘‘۔

برازیل میں امریکی سفارت کار زخمی
ریو ڈی جنیرو ۔ 25 نومبر۔ (سیاست ڈاٹ کام) برازیل میں ایک سینئر امریکی سفارتکار کو ریو ڈی جنیرو کے پاس ہائی وے پر لوٹ مار کی کوشش کے دوران پاؤں میں گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔ اس واقعہ نے اقتصادی بحران سے دو چار ریو میں بڑھتا تشدد آشکار کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے حملے کی مذمت کی
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹاریز اور سلامتی کونسل نے مصر کے شمالی سناعی علاقے کے مقام بیرالعابد کی الروضہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ گوٹاریز کے ترجمان فرحان حق نے کہا کہ سکریٹری جنرل نے مصر میں ہوئے حملے کے متاثرہ خاندان اور لوگوں کے تئیں گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT