Saturday , December 15 2018

جارجیا میں سیلاب ، زو کے جانور شہر میں گھومنے لگے

بلیسی ۔ /14 جون ( سیاست ڈاٹ کام) جارجیا کے دارالحکومت بلیسی میں سیلاب کے باعث صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی جس میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ۔سیلاب کی وجہ سے یہاں واقع ایک زو سے شیر ، ببر ،دریائی گھوڑے باہر نکل آئے جس کی وجہ سے افراتفری کا عالم پیدا ہوگیا۔ پولیس اور سپاہیوں نے ان جانوروں کی سرگرمی سے تلاش شروع کردی جن میں سے بعض کو دوبارہ قابو می

بلیسی ۔ /14 جون ( سیاست ڈاٹ کام) جارجیا کے دارالحکومت بلیسی میں سیلاب کے باعث صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی جس میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ۔سیلاب کی وجہ سے یہاں واقع ایک زو سے شیر ، ببر ،دریائی گھوڑے باہر نکل آئے جس کی وجہ سے افراتفری کا عالم پیدا ہوگیا۔ پولیس اور سپاہیوں نے ان جانوروں کی سرگرمی سے تلاش شروع کردی جن میں سے بعض کو دوبارہ قابو میں کرلیا گیا اور بعض جانوروں کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا ۔ سیلاب کی وجہ سے پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹرس کے ذریعہ محفوظ مقام منتقل کیا جارہا ہے ۔ وزیراعظم ایرکلی گیاری بشویلی نے بلیسی کے مکینوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں کیونکہ اب بھی کئی جانور آزاد گھوم رہے ہیں ۔ یہاں تیز اور موسلادھار بارش کے باعث ندی کا پشتہ ٹوٹ گیا اور شہر کے انفراسٹرکچر کو کافی نقصان پہونچا ۔ بلیسی زو کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ زو کے میدان میں تین نعشیں دستیاب ہوئی ہیں ان میں دو ملازمین کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کی تلاش جاری ہے لیکن زو کے ایک بڑے حصہ کا وجود ہی ختم ہوگیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اسپیشل فورسیس نے 20 بھیڑیوں ، 8 ببروں ، کئی شیروں ، گیدڑوں اور بے شمار تیندوے کو گولی مارکر ہلاک کردیا ہے ۔ ٹیلی ویژن فوٹیج میں دریائی گھوڑے کو بلیسی ڈاؤن ٹاون چوراہا کے سیلابی پانی میں تیرتا ہوا دکھایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT