Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / جارج بیلی کنگس الیون پنجاب کے کپتان مقرر

جارج بیلی کنگس الیون پنجاب کے کپتان مقرر

موہالی ۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کی ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان جارج بیلی آئندہ آئی پی ایل میں کنگس الیون پنجاب کی قیادت کریں گے۔ جارج بیلی کنگس الیون پنجاب کی قیادت کرنے والے دوسرے آسٹریلیائی کھلاڑی ہیں۔اس سے قبل سابق عالمی شہرت یافتہ وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ یہ ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔ کنگس الیون پنجاب کے کوچ سنجے بانگر نے جارج بیلی کو کپتان مقرر کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔بانگر کے بموجب جارج بیلی باصلاحیت کپتان ہیں اور وہگھریلو ٹورنمنٹس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ سنجے بانگر نے مزید کہا کہ انہیں اتفاق رائے سے کپتامقرر گیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ 31 سالہ بیلی اس سے قبل آئی پی ایل میں چینائی سوپر کنگس کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT